مقتدی کے ملنے سے پہلے امام کو سہو ہوا تو مقتدی پر سجدہ سہو کا حکم

سوال:  امام کے ساتھ چوتھی رکعت میں مقتدی شامل ہوا،اورامام کوپہلی، دوسری یاتیسری رکعت میں  سجدہ سہولازم ہوگیا، اورمقتدی کواس کاعلم نہیں ہے،توکیااس صورت میں جب امام سجدہ سہوکرےگا،تومقتدی بھی کرےگا؟

جواب: جی ہاں!جب امام پر سجدۂ سہو واجب ہو اور وہ سجدۂ سہو کرے ، توامام کی متابعت میں مقتدی بھی سجدہ سہو اداکرے گا ،اگرچہ امام سے جب غلطی ہوئی تھی ،اس وقت مقتدی نمازمیں نہیں تھا۔البتہ مسبوق (مسبوق وہ ہے جو جماعت میں اُس وقت شامل ہوا جب کہ کچھ رکعتیں امام پڑھ چکا تھااور آخر تک امام کے ساتھ رہا۔)امام کے ساتھ سجدہ سہو کرنے میں  سجدہ سہو کا سلا م نہیں پھیرے گا بلکہ صرف دو سجدے کرے گا۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

(دعوت اسلامی)

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے