منتہیٰ کا معنی اور یہ نام رکھنا

سوال: منتہیٰ کا معنی کیا ہے اور یہ  نام رکھنا کیسا ؟

جواب: منتہیٰ  کا معنی ہے: آخری حد،انتہا وغیرہ ۔ معنی کے اعتبار سے یہ نام رکھنا  اگر چہ  جائز ہے مگر   بہتر یہ ہے کہ بچیوں کے نام صحابیات اور نیک خواتین کے نام پر رکھے جائیں اور  بچوں کے نام انبیائے کرام ،صحابہ کرام اور بزرگان دین کے ناموں پر رکھے جائیں  تاکہ ان کی برکتیں حاصل ہوں ۔ حدیث مبارک میں نبی اکرم صلی اللہ تعالی علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: "تسموا بخیارکم” یعنی اپنے اچھوں کے نام پر نام رکھو۔

   نوٹ: مكتبۃ المدینہ كی كتاب  ”نام ركھنے كے احكام ” میں آپ كو كثیر اچھے نام مل جائیں گے۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

(دعوت اسلامی)

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے