((محرم الحرام میں جاہلانہ رسومات))
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
🔸محرم الحرام میں ناجائز رسومات:
• اعلٰی حضرت امام اہلسنت امام احمد رضا خان رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ فرماتے ہیں کہ محرم الحرام کے ابتدائی 10 دنوں میں روٹی نہ پکانا، گھر میں جھاڑو نہ دینا، پرانے کپڑے نہ اتارنا (یعنی صاف ستھرے کپڑے نہ پہننا) سوائے امام حسن و حسین رضی ﷲ عنہما کے کسی اور کی فاتحہ نہ دینا اور مہندی نکالنا، یہ تمام باتیں جہالت پر مبنی ہیں۔
(📖 فتاوٰیٰ رضویہ جدید، ص 488، جلد 24، مطبوعہ رضا فاؤنڈیشن، لاہور)
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
🔸محرم الحرام میں تین رنگ کے لباس نہ پہنے جائیں:
• اعلٰی حضرت امام اہلسنت امام احمد رضا خان رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ فرماتے ہیں کہ محرم الحرام میں (خصوصاً یکم تا دس محرم الحرام) میں تین رنگ کے لباس نہ پہنے جائیں:
• سبز رنگ کا لباس نہ پہنا جائے کہ یہ تعزیہ داروں کا طریقہ ہے.
• لال رنگ کا لباس نہ پہنا جائے کہ یہ اہلبیت سے عداوت رکھنے والوں کا طریقہ ہے، اور
• کالے کپڑے نہ پہنے جائیں کہ یہ رافضیوں کا طریقہ ہے.
لٰہذا مسلمانوں کو اس سے بچنا چاہئے۔
(📖 "احکام شریعت”- "فتاوی رضویہ” جلد 24 ،ص،496)
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
🔸دشمنانِ صحابہ کی مجالس میں جانا:
• اعلٰی حضرت امام اہلسنت الشاہ امام احمد رضا خان علیہ رحمۃ الرحمن فرماتے ہیں کہ رافضیوں (دشمنانِ صحابہ) کی مجلس میں مسلمانوں کا جانا اور مرثیہ (نوحہ) سننا حرام ہے. ان کی نیاز کی چیز نہ لی جائے، ان کی نیاز، نیاز نہیں اور وہ غالباً نجاست سے خالی نہیں ہوتی. کم از کم ان کے ناپاک قلتین کا پانی ضرور ہوتا ہے اور وہ حاضری سخت ملعون ہے اور اس میں شرکت موجب لعنت.
(📖 فتاوٰى رضویہ جدید، 756/23، مطبوعہ رضا فاؤنڈیشن لاہور)
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
🔸تعزیہ بنانا کیسا ؟
• اعلیٰ حضرت امام اہلسنت امام احمد رضا خان محدث بریلی علیہ الرحمہ فرماتے ہیں کہ تعزیہ بنانا بدعت و ناجائز ہے
(📖 فتاویٰ رضویہ جدید، جلد 24، ص 501، مطبوعہ رضا فاؤنڈیشن لاہور)
🔸تعزیہ داری میں تماشا دیکھنا کیسا؟
• اعلیٰ حضرت امام اہلسنت امام احمد رضا خان محدث بریلی علیہ الرحمہ فرماتے ہیں کہ چونکہ تعزیہ بنانا ناجائز ہے، لہذا ناجائز بات کا تماشا دیکھنا بھی ناجائز ہے
(📖 ملفوظات شریف، ص 286)
🔸تعزیہ پر منت ماننا کیسا؟
• اعلیٰ حضرت امام اہلسنت امام احمد رضا خان محدث بریلی علیہ الرحمہ فرماتے ہیں کہ تعزیہ پر منت ماننا باطل اور ناجائز ہے
(📖 فتاویٰ رضویہ جدید، جلد 24، ص 501، مطبوعہ رضا فاؤنڈیشن لاہور)
🔸تعزیہ پر چڑھاوا چڑھانا اور اس کا کھانا کیسا؟
• اعلیٰ حضرت امام اہلسنت امام احمد رضا خان محدث بریلی علیہ الرحمہ فرماتے ہیں کہ تعزیہ پر چڑھاوا چڑھانا ناجائز ہے اور پھر اس چڑھاوے کو کھانا بھی ناجائز ہے۔
(📖 فتاویٰ رضویہ، جلد 21، ص 246، مطبوعہ رضا فاؤنڈیشن لاہور)
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
🔸محرم الحرام کے مہینے میں نکاح کرنے کا حکم:
• محرم الحرام کے مہینے میں نکاح کرنا جائز و درست ہے شرعا کوئی ممانعت نہیں ہے ۔ اعلیٰ حضرت امام اہلسنت الشاہ امام احمد رضا خان علیہ رحمۃ الرحمن فتاوی رضویہ شریف میں اسی طرح کے سوال کے جواب میں ارشاد فرماتے ہیں کہ
"نکاح کسی مہینے میں منع نہیں”
(📖 ج:11/ص:266/ کتاب النکاح/ رضا فائونڈیشن جامعہ نظامیہ رضویہ لاہور پاکستان)
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
🔸محرم کے مہینے میں اپنے مرحومین یا دیگر اولیاء کے لیے فاتحہ خوانی کرنا کیسا:
• عام دنوں کی طرح محرم الحرام کے مہینے میں بھی شہدائے کربلا اور ان کے علاوہ کسی مسلمان کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ دِلاسکتے ہیں،اس میں کچھ حرج نہیں۔نیز عوام میں جو یہ بات مشہور ہے کہ محرم الحرام کے مہینے میں شہدائے کربلا کے علاوہ کسی کی فاتحہ نہیں دے سکتے، بالکل غلط اور شریعت مطہرہ پر افتراء ہے۔چنانچہ صدر الشریعہ بدر الطریقہ مفتی محمد امجد علی اعظمی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں:’’بعض جاہلوں میں مشہور ہے کہ محرم میں سوائے شہدائے کربلا کے دوسروں کی فاتحہ نہ دِلائی جائے، ان کا یہ خیال غلط ہے، جس طرح دوسرے دنوں میں سب کی فاتحہ ہوسکتی ہے،ان دنوں میں بھی ہوسکتی ہے۔‘‘
(📖 بہار شریعت، ج3، ص644، مکتبۃ المدینہ، کراچی)
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
🔸محرم الحرام میں بچوں کو فقیر بنانا:
• اعلیٰ حضرت امام اہلسنت الشاہ امام احمد رضا خان بریلوی علیہ الرحمہ نے ایک سوال کے جواب میں محرم الحرام میں امام عالی مقام کے نام کا فقیر بن کر بھیک مانگنا یا اپنے بچوں کو فقیر بناکر بھیک منگوانے کو بھی ناجائز و حرام قراردیا ہے ۔
(📖 فتاوی رضویہ، ۲۴/۱۰۲)
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
محرم الحرام کے متعلق کتابیں
🔸حرمت والے مہینے محرم الحرام میں پائی جانے والی خرافات و بدعات ہیں، جن کے سبب اس ماہ مقدس کی ناصرف بےحرمتی ہوتی ہے بلکہ اسلامی اقدار کا کھل کر مذاق بھی اڑایا جاتا ہے نیز ہمارے شہدائے اسلام بالخصوص شہدائے کربلا کی یاد منانے کی آڑ میں ایسے غیر شرعی کام سرنجام دئے جاتے ہیں جو اسلامی تعلیمات کے سراسر منافی ہیں۔ جن میں سے چند درج ذیل ہیں :
• تعزیوں کو ماتم کرتے ہوئے گلی گلی پھرانا، تعزیوں کے سامنے سجدہ کرنا، بچوں کو محرم کا فقیر بنا کر بھیک منگوانا،مال کو ضائع کرنا، برتن پھوڑنا، دسویں محرم کو گھر میں کھانا پکانے کو معیوب سمجھنا، خود کو فقیر بناکر بھیک مانگنا وغیرہ۔۔۔
ماتم کرنا، نوحے پڑھنا، رونا پیٹنا ، بطور سوگ سیاہ لباس پہنا، کالے بلے پہنا، نئے لباس کو برا سمجھنا وغیرہ۔۔۔
ناچنا، کودنا، رقص کرنا، مرد و عورت کا ایک ساتھ مجالس و محافل میں بیٹھنا، جھوٹے واقعات بیان کرنا وغیرہ۔۔۔
جھوٹی منتیں ماننا، امام قاسم کی مہندی نکالنا ، فضول کاموں میں لگ کر نمازیں ترک کردینا وغیرہ۔۔۔
حضرت علی و حسنین کریمین یا دیگر بزرگوں کی تصاویر بنانا، ان کا حترام کرنا، ان کو حقیقت کا رنگ دینا وغیرہ۔۔۔
محرم الحرام میں شادی بیاہ و دیگر تقریبات کو ممنوع اور باعث نحوست سمجھنا،حالانکہ بعض روایات کے مطابق حضرت علی اور سیدہ فاطمہ زہرا رَضِیَ اللہُ عَنْہُمَا کا نکاح محرم الحرام میں ہی ہوا تھا۔
مذکورہ خرافات و بدعات یا اس طرح کی اور رسومات جو مسلمانوں میں رائج ہیں سب ناجائز و ممنوع ہیں ان سے بچنا ہر صورت لازم ہے، کہیں ایسا نہ ہو کہ یہ خرافات ہماری دنیا اور آخرت کی بربادی کا سبب بن جائیں اور ہمیں علم بھی نہ ہو۔
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
🤲🏻محرم الحرام کے حوالے سے جن فرسودہ رسومات وتوہمات کو بیان کیا گیا اللہ پاک ہمیں ان سے کوسوں دور رکھے اور شہیدان کربلا کے نقش قدم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔
آمیــــــــــــــن ثم آمیـــــــــــــن يارب العالمـــــــــین