سوال: محمد شاہ زین ،اصباح نو ر نام رکھ سکتے ہیں یا نہیں ؟
جواب: محمد شاہ زین اوراصباح نور،دونوں نام رکھے جاسکتے ہیں ۔
نوٹ:احادیثِ کریمہ میں اچھوں کے نام موں پر نام رکھنے کی ترغیب موجود ہے ،اسی طرح نام محمدرکھنے کے فضیلت و ترغیب بھی موجودہے ۔اس لیے کسی لڑکےکانام رکھناہوتواولاصرف”محمد”نام رکھیں اورپھرپکارنے کے لیے انبیائے کرام علیہم الصلاۃ والسلام اور سلف صالحین رحمۃ اللہ علیہم کے ناموں میں سے کسی نام کاانتخاب کرلیں ۔
اور لڑکیوں کے نام نیک بیبیوں کے نام پر رکھیں ، تاکہ ان کی برکتیں بھی حاصل ہوں ۔
مشورہ : دعوتِ اسلامی کے ادارے مکتبۃ المدینہ سےکتاب ”نام رکھنے کے احکام“حاصل کریں ، اس میں بہت سے نام دیے گئے ہیں ،وہاں سے دیکھ کر کوئی سا بھی اچھا نام رکھ لیں ۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
(دعوت اسلامی)