محمد نام رکھنے کا حدیث سے ثبوت

سوال:کیافرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ نام محمدرکھناکسی حدیث سے ثابت ہے یانہیں ؟ اور یہ نام جائزہے یانہیں ؟

جواب:نام محمدرکھناجائزبلکہ مستحب یعنی ثواب کاکام ہے اوریہ حدیث مبارکہ سے ثابت ہے۔چنانچہ كنزالعمال فی سنن الاقوال والافعال میں ہے ”من ولدله مولودذكرفسماه محمداحبالی وتبركاباسمی كان هوومولوده فی الجنة“ترجمہ:جس کے لڑکاپیداہواوروہ میری محبت اورمیرے نام پاک سے تبرک کے لئے اس کانام محمدرکھے وہ اوراس کالڑکادونوں بہشت میں جائیں گے ۔

(كنزالعمال فی سنن الاقوال والافعال،جلد16،صفحہ422،مؤسسۃالرسالۃ،بیروت)

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

(دعوت اسلامی)

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے