محمد حنان علی نام رکھناکیسا؟

کیا محمد حنان علی نام رکھ سکتے ہیں؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   جی ہاں ! محمد حنان علی نام رکھ سکتے ہیں کیونکہ یہ نام ایساہے کہ جواللہ تعالی کے ساتھ خاص نہیں ہے لہذالفظ عبدکے بغیربھی یہ نام رکھاجاسکتاہے۔اللہ تعالی کے ناموں میں سے کوئی نام بندے کے لیے کس طرح رکھاجائے گا،اس کی تفصیل درج ذیل ہے :

   اللہ تعالیٰ  کے ناموں میں سے  جونام  اللہ کریم کےساتھ خاص ہیں ،مثلاً اللہ، رحمٰن،قدوس ،قیوم وغیرہ ،ان میں سےجب کوئی نام  انسان کے لیے رکھا جائے ،تو اس کی طرف لفظ ِعبد کی اضافت کرنا یعنی ان کے شروع میں عبد لگانا  ضروری  ہوتا ہے اورایسے نام (جو اللہ تعالیٰ کے ساتھ خاص ہیں ) عبد کی اضافت کے  بغیر کسی انسان کے لیے استعمال کرنا،ناجائز ہے اور بعض اوقات کفر ہوتا ہے ۔ اس لئے کسی بھی شخص کو رحمٰن، قیوم اور قدوس وغیرہ ہر گز نہ کہا جائے ، بلکہ ضروری ہے عبدالرحمن ، عبدالقیوم، عبدالقدوس ہی کہا جائے۔

     اور جو نام اللہ تعالیٰ کے ساتھ خاص نہیں مثلاً علی ،رشید ،کبیر یا بدیع  وغیر ہ ، ان کو عبد  کے ساتھ اور بغیر عبد  کے  دونوں طرح رکھنا جائز ہے۔اورحنان نام بھی ایساہے کہ جواللہ تعالی کے ساتھ خاص نہیں ہے لہذالفظ عبدکے بغیربھی یہ نام رکھاجاسکتاہے ۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

(دعوت اسلامی)

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے