محمد غلام محی الدین نام رکھنا کیسا ؟

سوال:   محمد غلام محی الدین نام رکھنا کیسا؟

جواب: غلام محی الدین نام رکھنا جائز ہے۔ حضور غوث اعظم شیخ عبد القادر جیلانی رحمۃ اللہ علیہ کا ایک لقب محی الدین بھی ہے، اس اعتبار سے "غلام محی الدین”کا معنی "محی الدین غوث اعظم رضی اللہ عنہ کا غلام” ہو گا۔

   لیکن یہ یاد رکھیں کہ اس نام کے ساتھ محمد نہیں لگا سکتے کہ اس میں بے ادبی ہے ، یعنی "محمد غلام محی الدین” نام نہیں رکھ سکتے، لہذا صرف "غلام محی الدین” نام رکھا جائے۔

      ہاں بہتریہ ہے کہ اولاصرف نام محمدرکھ لیاجائے تاکہ اس کی برکت وفضیلت حاصل ہواورپھرپکارنے کے لیے "غلام محی الدین” نام رکھ لیاجائے ۔اوراس صورت میں بھی صرف”غلام محی الدین” ہی پکاریں ۔پکارنے میں بھی لفظ محمداس کے ساتھ ایڈنہ کریں ۔

      فتاوی رضویہ میں ہے” ایسے برے معنے کے ساتھ اس نام پاک کاملانا خود اس نام کریم کے ساتھ گستاخی ہے۔۔۔۔ اسی بناء پر فقیرکبھی جائزنہیں رکھتاکہ کلب علی، کلب حسین، کلب حسن، غلام علی، غلام حسین، غلام حسن، نثارحسین، فداحسین، قربان حسین، غلام جیلانی وامثال ذٰلک کے اسماء ک ساتھ نام پاک ملاکر کہاجائے۔” (فتاوی رضویہ،ج 24،ص 684،رضا فاؤنڈیشن،لاہور)

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

(دعوت اسلامی)

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے