محمد عبد القادر نام رکھ سکتے ہیں؟
جواب:جی ہاں ! محمد عبد القادر نام رکھنا جائز ہے۔بلکہ اس نیت سے رکھیں گے کہ عبدالقادراللہ تعالی کے بہت ہی نیک بندے حضورسیدناغوث اعظم کانام ہے اورنیک بندے کے نام پرنام رکھنے کی حدیث پاک میں ترغیب دلائی گئی ہے تومیں حدیث پاک پرعمل کرتے ہوئے اوران کے نام سے برکت لیتے ہوئے یہ نام رکھتاہوں ،توان شاء اللہ عزوجل اچھی نیت کے باعث ثواب بھی ملے گا۔نیزاس میں بہتریہ ہے کہ اولاصرف "محمد”نام رکھے ،تاکہ نام محمدرکھنے کی برکات حاصل ہوں اورپھرپکارنے کے لیے صرف "عبدالقادر”یاپھر”محمدعبدالقادر”رکھ لیاجائے تویوں ان شاء اللہ عزوجل دونوں برکات حاصل ہوں گی ۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
کتبہ
المتخصص فی الفقہ الاسلامی
محمد عرفان مدنی عطاری