سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ہماری مسجد میں چٹائی کے نیچے ایک فوم بچھایا گیا ہے جس پر سجدہ کرنے سے پیشانی اچھی طرح جمتی نہیں ہے اور سجدہ میں زمین کی سختی بھی محسوس نہیں ہوتی بلکہ اگر پیشانی کو مزید دبایا جائے تو مزید دبے گی آپ سے شرعی رہنمائی درکار ہے کہ کیا ایسے فوم پر نماز درست ہوگی ؟
جواب: پوچھی گئی صورت میں جس فوم کاذکرکیاگیاہے کہ سجدے میں اس پرپیشانی پوری نہیں دبتی ، زمین کی سختی محسوس نہیں ہوتی اورمزیددبانے سے مزیددبتی ہے توایسے فوم پرسجدہ کرنے سے سجدہ ادانہیں ہوگا ، لہٰذا نمازبھی نہیں ہوگی ، مسجدانتظامیہ پرلازم ہے کہ وہ ایسے فوم کونمازکی جگہ پر چٹائی کے نیچے نہ بچھائیں ۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم