سوال: اعتکاف کے لیے محلے کی مسجد شرط ہے یا دوسری مسجد میں اعتکاف کرنے سے بھی محلے کے مسلمان بری الذمہ ہو جائیں گے؟
جواب: اعتکاف کے لیے محلے کی مسجد شرط نہیں بلکہ شہر کی کسی بھی مسجد میں اعتکاف کرنے سے محلے کے مسلمان بھی بری الذمہ ہو جائیں گے۔بہار شریعت میں ہے : ”یہ اعتکاف سنتِ کفایہ ہے کہ اگر سب ترک کریں تو سب سے مطالبہ ہوگا اور شہر میں ایک نے کر لیا تو سب بری الذمہ۔“ ( بہار شریعت ، حصہ5 ، ج1 ، ص1021،مکتبۃ المدینہ)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم