سوال:میرے شوہر نے میرے موبائل میں میرے بہت سارے فوٹو کھینچ کر رکھے ہوئے ہیں اور ڈیلیٹ کرنے سے منع کیا ہے اور ڈلیٹ کرنے پر ناراض بھی ہوں گے اور مجھے ڈر بھی ہے کہ کسی طرح اگر یہ فوٹو باہر چلے گئے تو اچھا نہیں ہوگاتو اس صورت حال میں مجھے فوٹو ڈیلٹ کر دینا چاہئے یا نہیں ؟
جواب:آپ کا اندیشہ واقعی درست ہے اوراس بات کو آپ کے شوہر کو بھی سمجھناچاہئے،کیونکہ موبائل گم ہونے یاکسی بھی طرح کسی غیرمحرم کے نظرپڑنے کااندیشہ ہے اورپھراس کے نقصانات بھی کم نہیں ہوتے لہذا آپ اپنے شوہر کی رضامندی ومصالحت کے ساتھ ان تصاویر کو موبائل سے ختم کرنے کی ترکیب بنائیں ۔