مشکوۃ فاطمہ نام کا معنی کیا ہے ؟

 سوال: مشکاۃ فاطمہ  نام رکھناکیساہے ؟

جواب: مشکوۃ نام رکھنا درست ہے، اس کا معنی ہے طاق، چراغ رکھنے کی جگہ، فانوس۔

   فیروز اللغات میں ہے :”مشکوۃ (مش۔کات)(ع۔ا۔ مث)(1) چراغ دان۔ فانوس”                                                     (فیروزاللغات ، ص 1314، مطبوعہ: لاہور)

   اور فاطمہ نام رکھنا بھی  بالکل درست اور بہت اچھا ہے کہ سیدِ عالم صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک  لاڈلی شہزادی صاحبہ  رضی اللہ تعالی عنھا،کا نام ہے ۔

    اور مذکورہ دونوں نام کو ملا کر مشکوۃ فاطمہ رکھنے میں بھی حرج نہیں مگر بہتر ہوگا کہ حضرت فاطمہ زہرا رضی اللہ تعالی عنھا کی نسبت سے بچی کا نام صرف فاطمہ رکھیں یانبی پاک صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ سلم کی ازواج مطہرات،بیٹیوں، نانیوں ، دادیوں، صحابیات  رضی اللہ عنہن اور نیک خواتین کے ناموں میں سے کوئی نام رکھیں کہ  نام کی برکت اور ان بزرگ ہستیوں کی برکت بھی شامل حال ہو گی اور حدیث مبارکہ میں نیک لوگوں کے ناموں  پر نام رکھنے کی  ترغیب  بھی موجود ہے ۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

(دعوت اسلامی)

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے