مشعال فاطمہ نام رکھنا کیسا ہے ؟

سوال: مشعال فاطمہ نام رکھ سکتے ہیں ؟

جواب: بچی کا نام مشعال  فاطمہ رکھ سکتے ہیں۔مشعال کے لغت میں مختلف معانی ہیں ،مثلا:وہ چیزجس سےکچھ روشن کیا جائے ۔ چھلنی ۔ چمڑے کاایک برتن جس میں نبیذبنائی جاتی تھی ۔القاموس الوحید میں ہے”المشعال:وہ چیز جس سے آگ جلائی جائے یا کچھ روشن کیا جائے ۔(2) چھلنی۔ (القاموس الوحید،ص 870،ادارہ اسلامیات،لاہور)

      المنجد میں ہے”المشعال:چھننا۔چمڑے کا ایک برتن جس میں نبیذ بنایا کرتے تھے۔”(المنجد،ص 435،خزینہ علم و ادب،لاہور)

    البتہ! حدیث شریف میں نیک وصالح بندوں کے نام پر بچوں  کے نام رکھنے کی ترغیب دلائی گئی ہے اس لئے بہتر یہ ہے کہ  حدیث پاک پرعمل کرنے کی نیت سے اور  حضرت سیدتنا فاطمۃبنت رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ وعلی بنتہ وسلم کے نام مبارک سے برکت لینے کی نیت سے لڑکی کا نام فاطمہ رکھا جائے،  توان شاء اللہ عزوجل ثواب اور برکت دونوں نصیب ہوں گے۔ الفردوس بماثور الخطاب میں ہے:  ”تسموا بخياركم “ ترجمہ:اپنے اچھوں کے ناموں پر نام رکھو۔ (الفردوس بماثور الخطاب، جلد2، صفحہ58، حدیث2328، دار الكتب العلمية ، بيروت)

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

(دعوت اسلامی)

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے