مضاربت کے طورپرگائے پالنا کیسا

سوال: مضاربت کے طورپرگائے،بکریاں پالناکیساہے (زید نے بکر کو اس شرط پر  ایک گائے پالنے کے لیےدی،کہ اس گائے کوتم پالوگے پہلا بچہ تمہیں ملےگااور دوسری بچہ مجھے اب بکر نے اس گائے کو 2-3سال پالنے کے بعد بچے پائے ہیں؟

جواب:سوال میں بیان کیاگیاطریقہ کئی وجوہات کی بناءپرناجائزو گناہ ہے اوراگرکسی نےایساعقدکیاہوتوحاصل ہونےوالاسارانفع (یعنی جو بچے حاصل ہوئے یہ )جانورکے مالک کےہوں گااوردیکھ  بھال کرنےوالےکوجانور کو کھلائے گئے چارے کی مثل چارہ  اوراتنےکام کی اجرت مثل ملےگی۔

اس کےجوازکاپہلاطریقہ تویہ ہےکہ جانورکامالک دوسرےکوآدھاجانوربیچ دےاب یہ جانوران دونوں کامشترکہ ہوجائےگااور جوبھی نفع ہوگاوہ آپس میں نصف نصف تقسیم کرسکتےہیں۔

دوسراطریقہ یہ ہےکہ جانورکامالک دوسرےشخص کودوجانوردےایک جانوردیکھ  بھال کےلئےاوردوسراجانوراس دیکھ بھال کی اجرت کےطورپردے،اس صورت میں جوجانوردیکھ بھال کےلئےدیاہےاس سےحاصل ہونےوالانفع مالک کاہوگااورجوجانوربطوراجرت دیاہے اس میں اس کاکوئی حصہ نہیں ہوگالیکن اس طریقے میں اجارےمیں کام اورمدت واضح طورپرطےہوناضروری ہےمثلاایک سال تک عمل کرناہو گا۔

تیسراطریقہ یہ ہےکہ دوسرےشخص کواجرت پررکھ لیاجائےاورحاصل ہونےوالےنفع سےاس دوسرےشخص کاکوئی تعلق نہ ہو،بس اپنی مقررہ اجرت کامستحق ہو۔

کیا جوا کھیلنے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے

(دعوت اسلامی)

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے