سوال: اگرکسی نےگھرمیں مسجدبیت بنائی ہوتوکیااس کمرےمیں کھانا کھاسکتےہیں؟اوراگرمہمان آجائےتوکیااسےوہاں پر ٹھہرا سکتےہیں؟
جواب: مسجدبیت (یعنی گھرکاوہ حصہ جسے نمازپڑھنے کے لیے خاص کرلیاہو،وہ جگہ )حقیقتاً مسجدنہیں ہوتی لہذااس کے احکام وہ نہیں جوحقیقی مسجدکے ہیں پس وہاں پر کھانا ،پینا،مہمان کوٹھہراناوغیرہ دنیاوی کام جائز ہیں ۔البتہ چونکہ وہ جگہ نمازوالی ہے اس لئے بہتر ہے اسے پاک وصاف رکھنے وغیرہ معاملات کاخصوصی خیال رکھاجائے ۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم