سوال: اگر مقتدی جماعت میں آخری دو رکعت میں شامل ہوا تو جب مقتدی اپنی دو رکعت بعد میں پڑھےگا تو اس کو سورہ فاتحہ کے بعد سورت پڑھنی ہو گی ؟
جواب: مسبوق جب اپنی بقیہ دو رکعتیں پڑھے گا تو اس میں سورہ فاتحہ کے بعد سورت بھی ملائے گا کیونکہ یہ دو رکعتیں قراءت کے حق میں پہلی اور دوسری رکعت قرار پائیں گی اور فرائض کی پہلی اور دوسری رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد سورت ملانا واجب ہے ۔
بہارِ شریعت میں ہے:”مسبوق نے جب امام کے فارغ ہونے کے بعد اپنی شروع کی، تو حقِ قراءت میں یہ رکعت اول قرار دی جائے گی ۔۔۔ دو ملی ہیں دو جاتی رہیں ، تو ان دونوں میں قراءت کرے ۔“(بہارِ شریعت،ملتقطاً، جلد1، صفحہ 590، مکتبۃ المدینہ، کراچی)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم