مریض کے لیے لیٹ کرنماز پڑھنے کا طریقہ؟

سوال:  کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ اگر مریض بیٹھ کر نماز نہ پڑھ سکتا ہو تو لیٹ کر نماز پڑھنے کا کیا طریقہ ہے ؟

 
 

جواب:  اگر مریض کی کیفیت ایسی ہے کہ کسی سہارے کے ذریعے بیٹھ کر نماز پڑھ سکتا ہے تو اس پر لازم ہے کہ وہ اسی طرح کسی چیز سے ٹیک لگا کر بیٹھ کر نماز ادا کرے لیکن اگر مریض اس پر بھی قادر نہیں تو اسے پیٹھ کے بل اس طرح لٹا یا جائے کہ اس کے سر کے نیچے تکیہ رکھ دیں تاکہ اس کا چہرہ قبلہ رو ہو جائے اور اس کی ٹانگیں قبلے کی طرف کر دیں مگر مریض کے لیے ممکن ہو تو اپنے پاؤں سمیٹ لے کہ قبلے کی طرف پاؤں کرنا مکروہ ہے اور اب سر کے اشارے کے ذریعے رکوع اور سجدہ کر کے نماز ادا کرے ، اگر سیدھی یا الٹی کروٹ لیٹ کر قبلے کی طرف منہ کر کے نماز ادا کرتا ہے تو بھی جائز ہے مگر پیٹھ کے بل لیٹ کر نماز پڑھنے کی قدرت ہو تو اسی طرح لیٹ کرنماز پڑھنا ہی افضل ہے ۔

وَاللہُ اَعْلَمُعَزَّوَجَلَّوَرَسُوْلُہ اَعْلَمصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

(دعوت اسلامی)

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے