سوال: نماز کے اندر مرد حضرات قعدے میں بیٹھتے ہیں تو کیا اس حالت میں پاؤں کی انگلیاں زمین پر لگانا فرض ہے یا واجب؟ اور اگر کوئی مرددونوں پاؤں کے پنجوں کو پیچھے کی طرف پھیلادیتا ہے ،تو کیا اس سے نماز ہو جائے گی یا نہیں؟
جواب: مرد کے لیے قعدے میں بایاں پاؤں بچھا کر دونوں سرین اس پر رکھ کر بیٹھنا اور داہنا قدم کھڑا رکھنا اور داہنے پاؤں کی انگلیاں قبلہ رخ کرنا سنت ہے، جب کہ پاؤں پیچھے کی طرف نکال کر رکھنے میں اس سنت کا ترک پایا جاتا ہے لہذا بلا عذر شرعی ایسا نہ کیا جائے ۔لیکن نمازبہرحال ہوجائے گی ۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم