سوال: کیا مرد چاندی کی بریسلٹ پہن کر نماز پڑھ سکتا ہے؟
جواب: مرد کےلئے چاندی کی بریسلٹ(کلائی میں پہننے کاایک زیور) پہننا حرام ہے اور یہ پہن کر مرد کےلئے نماز پڑھنامکروہ تحریمی واجب الاعادہ ہے یعنی بریسلٹ پہن کر مرد نے جو نماز پڑھی ہے اس کا دہرانا اس پر واجب ہے۔فتاوی رضویہ میں ہے "سونے چاندی کے چین تومطلقامنع ہے ۔۔۔۔اورجوچیزممنوع ہے،اس کے ساتھ نمازمیں کراہت آئے گی ۔” (فتاوی رضویہ،ج22،ص152،رضافاونڈیشن،لاہور)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم