کیا منت کو پوری کرن اضروری ہے

سوال: اسلامی بہن نے منت مانی کہ میری بہن کا آپریشن ٹھیک ہوجائے تو میں حاجی علی (ممبئی )کی درگاہ  پر سلام کے لئے کسی کو بھیجوں گی ،اب 6 سال ہوگئے ہیں کوئی سبب نہیں لگا تو اب کیا کرنا چاہیئے؟

جواب: کسی کومزار پر سلام کرنے کے لئے بھیجنے کی منت شرعی نہیں کہ جسے پوراکرنا لازم ہو  یا جسے پورا نہ کرنے پر گناہ ہو،لہذا پوچھی گئی صورت میں اگر کسی کومزار پر بھیجنے کے اسباب میسر نہیں تو اس اسلامی بہن پر کوئی گناہ نہیں ہوگا ،البتہ اگر اسباب مہیا ہو جاتے ہیں تواگرچہ کسی کونہ بھیجنے پرگناہ توتب بھی نہ ہوگالیکن بہتریہ ہے کہ کسی(مرد)کوبھیج دیاجائے کیونکہ عورتوں کوجانامنع ہے۔

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے