سوال: مکہ مکرمہ میں اقامت کی نیت کر لی، اس کے بعد منٰی گئے ،تو مکہ مکرمہ واپس آنے پر مقیم کہلائیں گے یا مسافر؟
جواب: مکہ مکرمہ اور منیٰ شریف سفر اور اقامت میں ایک دوسرے کے تابع ہیں یعنی اگر کسی نے مکہ مکرمہ میں پندرہ دن یا اس سے زائد ٹھہرنے کی نیت کی ہے تو وہ منیٰ شریف میں بھی مقیم ہے اور وہاں بھی مکمل نماز پڑھے گا اور اگر کسی نے مکہ مکرمہ میں پندرہ دن سے کم اقامت کی نیت کی ہے تو وہ مکہ مکرمہ میں مسافر ہے اور منیٰ شریف میں بھی مسافر ہے لہٰذا وہ دونوں جگہ قصر پڑھے گا ۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم