سوال: کیا لڑکی کا نام "ماہی” رکھ سکتے ہیں؟
جواب: ماہی کا معنی مچھلی ہے ، یہ نام اگرچہ جائز ہے مگر بہتر یہ ہے کہ اس کےبجائے ازواج مطہرات یا صحابیات وغیرہ صالحات(نیک عورتوں ) میں سے کسی کے نام پر نام رکھا جائے تاکہ اچھے نام کی برکات بھی حاصل ہوں۔ اورحدیث پاک میں بھی ہے کہ :”اچھوں کے ناموں پرنام رکھو۔” (کنزالعمال)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
کتبہ
المتخصص فی الفقہ الاسلامی
عبدالرب شاکرعطاری مدنی