سوال: مغرب کی نماز ادا کرنے کا وقت کب تک ہوتا ہے؟
جواب: مغر ب کی نماز کا وقت غروب آفتاب سے لیکر شفق کے غروب ہونے تک ہے اور شفق سے مرادہمارے مذہب میں وہ سفیدی ہے، جو مغرب کی جانب سرخی ڈوبنے کے بعد شمال و جنوب میں پھیل جاتی ہے۔
البتہ!یہ یاد رہے کہ :مغرب میں اتنی تاخیر کہ چھوٹے چھوٹے ستارے بھی نظر آنے لگیں ،مکروہ تحریمی ہے۔
نوٹ:کسی بھی مقا م کی نمازوں کے اوقات جاننے کے لئے دعوت اسلامی کی Prayer times application ڈاؤنلوڈ کریں۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم