مال زکاۃ پرسال گزرنے کی وضاحت

سوال: زید کے پاس 10 لاکھ روپے ہیں، جن میں سے 6 لاکھ پر سال گزرا ہے اور باقی 4 لاکھ پر چھ مہینے گزرے ہیں تو کیا وہ ابھی صرف چھ لاکھ کی زکوۃ دے گا یا 10 لاکھ سے ابھی زکوۃ دے گا؟ جبکہ سال گزرنا ضروری ہے؟

جواب: قاعدہ یہ ہے کہ جوشخص مالک نصاب ہواورابھی اس کے نصاب پرسال نہیں گزراتودوران سال  اسی نصاب کی جنس سے جتنا مال اسے وصول ہوگا،اس کوبھی پہلے نصاب میں شامل کرکے ،اصل پرسال گزرنا،دوران سال حاصل ہونے والے مال پربھی سال گزرناقرارپائے گا۔ لہذا زید کے پاس پہلے سے موجود 6 لاکھ پر سال مکمل ہو چکا تو دورانِ سال ملنے والے 4 لاکھ پر بھی سال گزرنا شمار کیا جائے گا اور اس 4 لاکھ کی زکوۃ بھی پہلے والے 6 لاکھ کے ساتھ ہی دینا ہو گی۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

(دعوت اسلامی)

قسطوں پرلیے ہوئے فلیٹ کی زکاۃ اداکرنے کاطریقہ

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے