عیسی کا مطلب اوریہ نام رکھنا کیسا ؟

سوال: عیسی نام کا مطلب کیاہے ؟  میں نے سنا ہے کہ عیسی نام  بہت طاقتور ہے،اس  لیے   جس بچے کا نام  عیسی  رکھا جائے   ،وہ کمزور یا بیمار ہو جاتا ہے ،مجھے  عیسی نام رکھنے کا شرعی حکم بیان کردیں ۔

جواب: لفظ "عیسی” کامطلب ہے :” گناہ سے بچنے والا "عیسی نام رکھنا نہ صرف جائز  بلکہ مستحب ومستحسن اور باعث ِ برکت بھی ہے کہ اللہ عزوجل  کے ایک برگزیدہ نبی کا نام ہےاورحدیث پاک میں انبیائے کرام علیہم الصلوۃ والسلام کے ناموں پرنام رکھنے کی ترغیب ارشادفرمائی گئی ہے ۔ سنن ابوداودشریف میں ہے "قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «تسموا بأسماء الأنبياء”ترجمہ: اللہ تعالی کے رسول صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم نے ارشادفرمایا:نبیوں علیہم الصلوۃ والسلام کے ناموں پرنام رکھو۔(سنن  ابی داود،کتاب الادب،باب فی تغییرالاسماء،ج04،ص287،المکتبۃ العصریۃ، بیروت)

   فیروز اللغات میں ہے”عیسی:گناہ سے بچنے والا۔” (فیروز اللغات،ص 908،مطبوعہ: لاہور)

     بقیہ  اس حوالے سے جو بات بیان کی گئی ہے  کہ اس  نام کو رکھنے سے بچہ بیمار یا کمزور ہوجاتاہے  یہ بالکل بے اصل ہے  بلکہ ایسا گمان رکھنا بدشگونی کے مترادف ہے لہذا ایسی سوچ سے بچاجائے  بچے  کا بیمار ہونا اللہ عزوجل کی طرف سے  ہوتاہے نام کا اس میں کوئی اثر نہیں ہوتا۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

(دعوت  اسلامی)

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے