سوال: کیا رات کے وقت بھی زوال کا ٹائم ہوتا ہے ؟ ہوتا ہے، تو اس وقت نماز پڑھ سکتے ہیں یا نہیں؟
جواب: رات میں زوال کا کوئی وقت نہیں ہوتا،عوام میں یہ مشہورہے کہ رات 12بجے زوال کا(مکروہ) وقت ہوتا ہے، یہ بس عوامی خیال ہے، جس کی شریعت میں کوئی اصل نہیں ہے، لہٰذا رات کی کسی بھی گھڑی میں نماز پڑھنامنع نہیں ہے۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
رات میں زوال کا کوئی وقت نہیں ہوتا