قہقہے سے وضو ٹوٹنے والی صورت

سوال:  کن حالات میں قہقہہ لگانے سےوضو نہیں ٹوٹتا؟

جواب:  صرف ایک حالت ہے جس میں قہقہہ لگانے سے وضو جاتا ہے اور وہ حالت یہ ہے کہ بالغ  جاگتے ہوئے رکوع سجدہ والی نماز میں قہقہہ لگائے یعنی اتنی آواز سے ہنسے کہ آس پاس والے سن لیں تو وضو ٹوٹ جائے گا اور نماز فاسد ہو جائے گی۔ باقی کسی حالت میں قہقہہ لگانے سے وضو نہیں ٹوٹتا جب تک کوئی اور چیز وضو توڑنے والی نہ پائی جائے۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

(دعوت اسلامی)

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے