سوال:میر پانچ بچے ہیں بڑا 6سال کا اور چھوٹی 6مہینے کی بیٹی ہے ،میری ساس میرے ساتھ رہتی ہیں وہ بیمار ہیں ،اور میں بھی بیمار ہوں،میں نوکری بھی کرتی ہوں ،تو کیا مجھ پر روزہ رکھنا فرض ہے؟
جواب: آپ پر روزہ رکھنا فرض ہے ،محض کام کاج کی وجہ سے روزہ چھوڑنے کی اجازت نہیں ،البتہ اگر آپ اتنے بیمار ہیں کہ روزہ رکھنے کی وجہ سے مرض بڑھ جانے یادیرمیں اچھاہونے یاشدیدمشقت ودشواری میں مبتلاہونے کاظن غالب ہو،محض وہم نہ ہو،تواس صورت میں اسے روزہ نہ رکھنے کی اجازت ہے،البتہ اگر ایک روزہ چھوڑ کر ایک رکھ سکتی ہے ،یا دو روزے چھوڑ کر ایک ،اسی طرح کچھ دنوں کا وقفہ کر کے روزہ رکھ سکتی ہے تو مسلسل روزے چھوڑنے کی اجازت نہ ہوگی اور صحت یاب ہونے کے بعدیاسردموسم میں ان روزوں کی قضاکرناہوگی، اس صورت میں فدیہ دینے کی اجازت نہیں ،کیونکہ ایسامریض جوبعدمیں صحت یاب ہوسکتاہے تواسے فدیہ دینے کی اجازت نہیں ۔