کیاعورتوں پربھی تکبیراتِ تشریق واجب ہیں؟

سوال:کیاعورتوں پربھی تکبیراتِ تشریق واجب ہیں؟

جواب:عورتوں پرویسے توتکبیرواجب نہیں لیکن جب یہ کسی مردکی اقتداء میں نمازاداکریں گیں اوروہ امام بھی ان عورتوں کواپنی نیت میں شامل کیے ہوئے ہوگاتوان پربھی واجب ہوگی۔

       ہدایہ میں ہے:

       ’’یجب علی النساء اذا اقتدین بالرجال‘‘

       تکبیرِتشریق عورتوں پرتب واجب ہوگی جبکہ یہ مردوں کی اقتداء میں نماز اداکریں۔

(ہدایہ مع بنایہ،ج3،ص154)

        بہارِشریعت میں ہے:

       ’’عورتوں پرواجب نہیں اگرچہ جماعت سے نمازپڑھی ہاں اگرمردکے پیچھے عورت نے پڑھی اورامام نے اس کے امام ہونے کی نیت کی توعورت پربھی واجب ہے مگرآہستہ کہے‘‘۔                    (بہارِ شریعت،ج1،حصہ4،ص785)

(قربانی کے احکام از شیخ الحدیث مفتی عرفان احمد عطاری مدنی)

 

 

کیا تکبیر تشریق ہرمسلمان مردوعورت پرنمازکے بعدواجب ہے

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے