سوال: کیا بائبل کو فالو کرنا منع ہے ،کیا ہم مسلمان اس وقت بائبل کو فالو کر سکتے ہیں؟
جواب: قرآن پا ک دیگر آسمانی کتابوں مثلاً تورات،زبور اور انجیل کی تصدیق کرنے والی کتاب ہے ، ایمان والوں کے لیے قرآن پاک کو ہی فالو کرنے کا حکم ارشادفرمایا گیا ،مسلمان کے لیے لازم ہے کہ وہ قرآن پاک ہی کو فالو کرے ،قرآن پاک کے مقابلہ میں کسی دوسری کتاب کو فالو کرنے کی اجازت نہیں ،کیونکہ جس طرح حضور صلی اللہ علیہ و سلم آخری نبی ہیں،اسی طرح قرآن پاک بھی اللہ تعالی کی طرف سے نازل کردہ آخری کتاب ہے جس نے بقیہ آسمانی کتابوں کے بیشتر احکامات کو منسوخ کر دیا ،لہذا قرآن پاک کو ہی فالو کیا جائے ،مزید یہ کہ قرآن پاک کے علاوہ دیگر آسمانی کتابیں مثلاً تورات،زبور اور انجیل تحریف کا شکار ہو چکی ہیں،ان میں بہت سی ایسی باتیں بھی شامل کر دی گئی ہیں،جو اللہ تعالی کی طرف سے نازل کردہ نہیں اور وہ واضح طور پر دینِ اسلام کے خلاف ہیں ۔اس وجہ سے اب ان کتابوں کو پڑھنے یا ان کو فالو کرنے کی اجازت نہیں ہے،کہ بغیر علم کے انہیں پڑھنے سے گمراہیت، بلکہ کفر تک پہنچنے کا اندیشہ ہے۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم