سوال:کیامسافرپربھی قربانی واجب ہے؟
جواب:مسافرپرقربانی واجب نہیں۔
چنانچہ ہدایہ میں ہے:
’’ولیس علی الفقیروالمسافراضحیۃ لمابینا وابوبکروعمرکانالایضحیان اذاکانامسافرین عن علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ لیس علی المسافرجمعۃ ولااضحیۃ ‘‘
اورفقیراورمسافرپرقربانی واجب نہیں اس دلیل کی وجہ سے جوکہ ہم بیان کرچکے ہیں اورحضرت ابوبکروعمررضی اللہ تعالیٰ عنہمابھی جب سفرمیں ہوتے تھے توقربانی نہیں کرتے تھے اورحضرتِ علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ مسافرپرنہ جمعہ ہے اورنہ قربانی ہے۔
(ہدایہ،ج4،ص446)
(قربانی کے احکام از شیخ الحدیث مفتی عرفان احمد عطاری مدنی)