نماز میں مسبوق و لاحق پر تکبیر کے بارے میں کیا حکم ہے؟

سوال:نمازمیں مسبوق ولاحق پرتکبیرکے بارے میں کیاحکم ہے؟

جواب:نمازمیں مسبوق اورلاحق پربھی تکبیرلازم ہے لیکن یہ اس وقت تکبیریں کہیں گے کہ جب خودسلام پھیرلیں گے۔

       درمختار میں ہے:

       ’’والمسبوق یکبر وجوباً  کلاحق لکن عقب القضاء لمافاتہ‘‘

       مسبوق بھی لاحق کی طرح تکبیر کہے گالیکن یہ اپنی فوت شدہ رکعتیں ادا کرنے کے بعدکہے۔

(درمختار،ج3،ص65)

       بہارِ شریعت میں ہے:

       ’’مسبوق ولاحق پرتکبیرواجب ہے مگرجب خودسلام پھیریں اس وقت کہیں اورامام کے ساتھ کہہ لی تونمازفاسدنہ ہوئی اورنمازختم کرنے کے بعدتکبیر کااعادہ بھی نہیں‘‘۔

(بہار شریعت ،ج1 ،حصہ4،ص785)

(قربانی کے احکام از شیخ الحدیث مفتی عرفان احمد عطاری مدنی)

سوال:اگران دنوں کی نمازیں قضاء ہوگئیں اورپھربعدمیں قضاء کیں توکیاتب بھی تکبیرواجب ہوگی؟

جواب:اگران دنوں کی نمازیں قضاء ہوگئیں اورپھرانھیں دنوں یعنی اسی ایامِ عید میں جماعت سے ادا کیں تو تب تکبیریں واجب ہونگی ورنہ نہیں۔

       ردالمحتارمیں ہے:

       ’’والمسئلۃ رباعیۃفائتۃ غیرالعید قضاھا فی ایام ا لعید ،فائتۃایام العید قضاھافی غیرایام العید،فائتۃ ایام العید قضاہا فی ایام العید من عام آخر،فائتۃایام العید قضاہا فی ایام العیدمن عامہ ذالک ولایکبر الا فی الاخیر فقط کذا فی البحر‘‘

       اس مسئلہ کی چار صورتیں ہیں۔(1)کسی اور دن کی فوت شدہ نمازیں ایام عید میں پڑھیں،(2)ایامِ عیدکی فوت شدہ نمازیں کسی اوردن میں ادا کیں،(3)ایامِ عیدکی فوت شدہ آیندہ سال ایامِ عیدمیں ہی اداکیں،(4)ایامِ عید کی فوت شدہ اسی سال ایامِ عیدمیں ہی اداکیں،ان چاروں صورتوں میں سے فقط آخری میں تکبیر کہے۔جیسا کہ بحر میں ہے۔

(رد المحتار، ج3،ص63)

       بہارِشریعت میں ہے:

       ’’اوردِنوں میں نمازقضاہوگئی تھی ایّام تشریق میں اس کی قضاپڑھی توتکبیر واجب نہیں یونہی ان دنوں کی نمازیں اوردنوں میں پڑھیں جب بھی واجب نہیں یونہی سال گذشتہ کے ایام تشریق کی قضانمازیں اس سال کے ایّام تشریق میں پڑھے جب بھی واجب نہیں ہاں اگراسی سال کے ایّام تشریق کی قضانمازیں اسی سال کے انہیں دنوں میں جماعت سے پڑھے توواجب ہے‘‘۔

(بہار شریعت ،ج1 ،حصہ4،ص786)

(قربانی کے احکام از شیخ الحدیث مفتی عرفان احمد عطاری مدنی)

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے