کیا لوح محفوظ مخلوق ہے یا صفت الٰہی؟

سوال: کیا لوح محفوظ مخلوق ہے یا صفت الٰہی؟

جواب: لوح محفوظ مخلوق ہے ۔چنانچہ حدیث مبارکہ میں حضرت  سیدنا ابن عباس رضی اللہ تعالی  عنہما سے مروی ہے کہ:”أن الله تعالى خلق لوحا محفوظا من درة بيضاء، دفتاه ياقوتة حمراء، قلمه نور، وكتابه نور، وعرضه ما بين السماء والأرض”ترجمہ: بے شک اللہ تعالیٰ نے لوح محفوظ کو سفید موتی سے پیدا کیا ہے ،اس کے دونوں پہلو سرخ یاقوت کے ہیں ،اس کا قلم نور ہے اور اس کی لکھائی نور ہے اور اس کی چوڑائی اتنی ہے، جتنی زمین و آسمان کے مابین ہے۔(حلیۃ الاولیاء وطبقات الاصفیاء،جلد1،صفحہ325،مطبوعہ مصر)

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

(دعوت اسلامی)

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے