کیا کفارے کی ساری رقم ایک کو دے سکتے ہیں

سوال: کفارہ کہ جس میں ساٹھ مسکینوں کو کھانا کھلانا ضروری ہوتا ہے اس میں کسی ایک فقیر کو ساری رقم دے دی جائے تو اس کی اجازت ہے یا نہیں ؟

جواب: روزے کے کفارے میں ساٹھ مسکینوں کو کھانا کھلانے کی بجائے اس کی رقم بھی دی جاسکتی ہے اس کا طریقہ یہ ہے کہ یا تو ساٹھ مسکینوں کو ساٹھ دن صدقہ فطر کی مقدار رقم دے دے یا ایک ہی مسکین کو ساٹھ دن صدقہ فطر کی مقدار رقم دے دے تو اس کا کفارہ ادا ہوجائے گا ۔یاد رہے کہ اگر ایک ہی دن ساٹھ صدقہ فطر کی مقدار ادا کر دئے تو ایک ہی دن کا یہ صدقہ فطر کہلائے گا بقیہ انسٹھ  دنوں کا دوبارہ علیحدہ علیحدہ ہر دن صدقہ فطر ادا کرنا ہوگا۔

مسجد میں نکاح کی کیا فضیلت ہے ؟

(دعوت اسلامی)

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے