کیاہم بھی حضورنبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی طرف سے قربانی کرسکتے ہیں؟

سوال:کیاہم بھی حضورنبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی طرف سے قربانی کرسکتے ہیں؟

جواب:جی ہاں!ہم بھی حضورنبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی طرف سے قربانی کرسکتے ہیں بلکہ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کے وصال کے بعدحضرتِ علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کایہ معمول تھاکہ آپ ہرسال ایک دنبے کی قربانی اپنی طرف سے کرتے اورایک دنبے کی قربانی حضورصلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی طرف سے بھی کیاکرتے تھے ۔

        سنن ابوداؤدمیں ہے:

       ’’عن حنش قال رایت علیارضی اللہ عنہ یضحی بکبشین فقلت لہ ماھذافقال ان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اوصانی ان اضحی عنہ فانااضحی عنہ‘‘

       حضرت حنش رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے حضرتِ علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کودودنبے قربانی کرتے ہوئے دیکھاتوعرض کی کہ یہ کیابات ہے ؟توانہوں نے فرمایاکہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے مجھے اپنی طرف سے قربانی کرنے کی وصیت فرمائی تھی چنانچہ میں ایک قربانی حضورصلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی طرف سے کرتاہوں۔

(سنن ابوداؤد,ج2ص37)

(قربانی کے احکام از شیخ الحدیث مفتی عرفان احمد عطاری مدنی)

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے