کیا حضرت آدم علیہ السلام صرف نبی تھے یا رسول بھی تھے ؟

 سوال: کیا حضرت آدم علیہ السلام صرف نبی تھے یا رسول بھی تھے یا حضرت نوح علیہ السلام  ہی پہلے رسول ہوئے؟

جواب:  حضرت آدم علیہ السلام نبی اور رسول تھے ۔چنانچہ حضرت ابی ذر رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا :’’يا رسول الله أرأيت آدم أنبي كان؟ قال نعم كان نبيا رسولا۔۔مختصرایعنی: کیا حضرت آدم علیہ السلام نبی تھے؟تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا :’’ ہاں! وہ نبی اور رسول تھے۔‘‘(جامع الاحادیث، مسند احمد،وغیرہ، معجم الاوسط جلد4،صفحہ300،مطبوعہ دارالحرمین، قاہرہ)

   حضرت نوح علیہ السلام دنیا میں چوتھے نبی اور پہلے رسول ہیں جو كفار كی طرف بھیجے گئے۔ آپ کا نام یشکراور لقب نوح ہے کیونکہ آپ خوفِ الٰہی سے نوحہ و گریہ بہت کرتے تھے۔ آپ آدمِ ثانی کہلاتے ہیں کیونکہ طوفانِ نوح کے بعد آپ ہی سے نسلِ انسانی چلی۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

(دعوت اسلامی)

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے