سوال: میری زوجہ حمل میں ہے کیاوہ رمضان کا روزہ چھوڑ سکتی ہیں ؟
جواب:صورت مسئولہ میں مرض بڑھ جانے یادیرمیں اچھاہونے یاشدیدمشقت ودشواری میں مبتلاہونے کاظن غالب ہو،محض وہم نہ ہو،تواس صورت میں اسے روزہ نہ رکھنے کی اجازت ہے،البتہ اگر ایک روزہ چھوڑ کر ایک رکھ سکتی ہے ،یا دو روزے چھوڑ کر ایک ،اسی طرح کچھ دنوں کا وقفہ کر کے روزہ رکھ سکتی ہے تو مسلسل روزے چھوڑنے کی اجازت نہ ہوگی اور صحت یاب ہونے کے بعدیاسردموسم میں ان روزوں کی قضاکرناہوگی، اس صورت میں فدیہ دینے کی اجازت نہیں ،کیونکہ ایسامریض جوبعدمیں صحت یاب ہوسکتاہے تواسے فدیہ دینے کی اجازت نہیں ۔