کیاگھرکے کسی ایک فردکی طرف سے قربانی کرلیناکافی ہے؟

سوال:کیاگھرکے کسی ایک فردکی طرف سے قربانی کرلیناکافی ہے؟

جواب:جی نہیں!گھرکے جتنے افرادمیں مذکورہ شرائط پائی جائیں گی ان تمام پرقربانی واجب ہے اورایک ہی کی طرف سے اداکرلینے سے سب بریٔ الذمہ نہ ہوں گے۔

       ہدایہ میں ہے:

       ’’ویذبح عن کل واحدمنھم شا ۃ‘‘

       اوران میں سے ہرایک کی طرف سے ایک بکری ذبح کرے۔

(ہدایہ،ج4 ،ص444)

        فتاوی رضویہ میں ہے:

       ’’ایک قربانی نہ سب کی طرف سے ہوسکتی ہے،نہ وہ سوائے مالکِ نصاب کے کسی اورپرواجب ہے اگراس کی بالغ اولادمیں کوئی خودصاحبِ نصاب ہوتووہ اپنی قربانی جداکرے‘‘۔

(فتاوی رضویہ ،ج20،ص369)

(قربانی کے احکام از شیخ الحدیث مفتی عرفان احمد عطاری مدنی)

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے