کیا فرشتوں کو اللہ پاک کا دیدار ہوتا ہے ؟

سوال: کیا فرشتے اللہ پاک کے دیدار سے مشرف ہوتے ہیں؟

جواب: دنیا میں آنکھوں سے دیدارِ الہٰی  حضور سرورِ کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا خاصہ ہے،کسی اور کو حتیٰ کہ فرشتوں کو بھی میسر نہیں۔ہاں آخرت میں مسلمانوں کی طرح فرشتے بھی دیدارِ الہٰی سے مشرف کیے جائیں گے۔

              علامہ جلال الدین سیوطی شافعی رحمۃ اللہ علیہ نے ایک کتاب لکھی کہ ”عورتوں کو جنت میں دیدار الہٰی ہوگا یا نہیں؟ “اس میں فرشتوں کو دیدارِ الہٰی ہونے پر کلام کرنے کے بعد راجح و قوی قول لکھتے ہوئے ارشاد فرماتے ہیں:”لکن اقوی انھم یرونہ“ لیکن سب سے قوی قول یہ ہے کہ فرشتے بھی اللہ پاک کا دیدار کریں گے۔“(تحفۃ الجلساء برؤیۃ اللہ للنساء، صفحہ14،مطبوعہ القصیم)

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

(دعوت اسلامی)

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے