سوال: کیا یہ بات صحیح ہے کہ مغرب کی اذان ہوتے ہی دروازے بند کر لینے چاہئے کہ شیاطین اور جنات گھر میں داخل ہو جاتے ہیں ؟
جواب:حدیث مبارک میں مغرب کے وقت دروزے بند کر لینے کا ارشاد ہو ا ہے کہ جیسا کہ بخاری شریف کی حدیث مبارک میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم نے فرمایا ہے کہ جب رات کی ابتدائی تاریکی آجائے تو بچوں کو گھر میں سمیٹ لو کہ اس وقت میں شیاطین ادھر ادھر نکل پڑتے ہیں پھر جب ایک گھڑی رات چلی جائے تو بچوں کو چھوڑ دو بسم اﷲ پڑھ کر دروازوں کو بند کر لواور بسم اﷲ پڑھ کر مشکوں کے منہ باندھ دو اور برتنوں کو ڈھانک دو اور سوتے وقت چراغوں کو بجھا دو اور سوتے وقت اپنے گھروں میں آگ مت چھوڑا کرو یہ آگ تمہاری دشمن ہے جب سویا کرو تو اس کو بجھا دیا کرو۔
(صحیح البخاری،کتاب بدء الخلق،باب صفۃ ابلیس وجنودہ،رقم ۳۲۸۰،ج۲،ص۳۹۹)