کسی وجہ سے بیوی ہم بستری کرنے کی اجازت نہ دے تو شوہر اپنی بیوی کے ساتھ لپٹ جائے کہ جس سے اس کی منی خارج ہوجائے تو کیا یہ جائز ہے؟

سوال: کسی وجہ سے بیوی ہم بستری کرنے کی اجازت نہ دے تو شوہر اپنی بیوی کے ساتھ لپٹ جائے کہ جس سے اس کی منی خارج ہوجائے تو کیا یہ جائز ہے؟

جواب: شوہر کا بیوی کے ساتھ لپٹ کر لیٹنا تاکہ اس کی منی خارج ہوجائے تو یہ جائز ہے۔

اور یہ بھی یاد رہے کہ جماع کے لئے شوہر کے بلانے پر بیوی کا بلاعذر شرعی انکار کرنا شرعاً درست نہیں چنانچہ ابوداؤد شریف کی حدیث پاک  میں ہے: حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جب شوہر اپنی بیوی کو بستر پر بلائے اور وہ انکار کرے،شوہر ساری رات ناراض رہے تو صبح تک عورت پر فرشتے لعنت کرتے رہتے ہیں۔   

(سنن ابی داؤد،باب فی حق الزوج علی المرأۃ،جلد2،صفحہ244،المکتبۃ العصریۃ،بیروت)

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے