روزے کی حالت میں بھنوؤں کو ترشوانا کیسا ہے؟

سوال: روزے کی حالت میں بھنوؤں کو ترشوانا کیسا ہے؟

جواب: عورت کابھنوؤں کا ترشوانا ناجائز و گناہ ہے ایسی عورت پرحدیث میں لعنت کی گئی ہے اور روزے کی حالت میں گناہ کرنا زیادہ برا کام ہے ،لیکن اس سے روزہ نہیں ٹوٹتا۔

چنانچہ  حدیث مبارک میں بھنویں ترشوانے والی عورت کے بارے میں  ہے: حضرت ابنِ عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے انھوں نے فرمایا بال ملانے وا لی اور ملوانے والی ،اور بھنوں کے بال نوچنے والی اور نوچوانے والی،اور گودنے والی اور گودوانے والی پرلعنت ہے جبکہ یہ بیماری سے نہ ہو۔(سنن ابو داود ،ج2،ص221،مکتبہ رحمانیہ،لاہور)

ہاں اگربھویں اتنی زیادہ بڑھ گئیں کہ دیکھنے میں بری لگیں تو ان کو  ترشوانے کی اجازت ہے۔

شوہر نے اپنی بیوی کابوسہ لیا،اس دوران بیوی کاتھوک شوہرکے منہ کولگ گیاتو کیااس سے روزہ ٹوٹ جائےگا؟

(دعوت اسلامی)

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے