کیا عورت مسجد بیت میں نفلی اعتکاف کر سکتی ہے ؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائےدین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ رمضان المبارک کی برکات پانے کے لئے عورت اپنی مسجد بیت میں نفلی اعتکاف کر سکتی ہے؟

جواب:   رمضان المبارک میں اوراس ماہِ مبارک کے علاوہ میں بھی عورت اپنی مسجد بیت میں نفلی اعتکاف کر سکتی ہے۔ چنانچہ طحطاوی علی المراقی میں ہے:’’ و للمراۃ الاعتکاف فی مسجد بیتھا و لا تخرج منہ اذا اعتکف فلو خرجت لغیر عذر یفسد واجبہ و ینتھی نفلہ ‘‘ عورت کے لئے  اپنی مسجدِ بیت میں اعتکاف ہے۔ جب وہ اعتکاف کر لے تو اس سے نہیں نکلے گی اگر بلا عذر نکلی تو اس کا واجب اعتکاف فاسد ہو جائے گا اور نفلی اعتکاف منتہی ( مکمل ) ہو جائے گا۔(طحطاوی علی المراقی،صفحہ 699،مطبوعہ کوئٹہ )

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

(دعوت  اسلامی)

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے