سوال: کیا عصر سے مغرب پورا وقت دعا کی قبولیت کا ہوتا ہے؟
جواب: بدھ کے دن ظہر سے عصرکے درمیان کا وقت ان اوقات میں سے ہے جن میں دعا کی قبولیت کی زیادہ امید ہے، اسی طرح جمعہ کے دن غروب آفتاب سے کچھ پہلے کا وقت دعاکی قبولیت کے اوقات میں سے ہے، اس وقت اللہ کی رحمت سے دعا کی قبولیت کی زیادہ امید ہے۔
کتاب ”فضائل دعا“ میں اوقاتِ اجابت کے بیان میں ہے: ساعتِ ِ جُمُعہ یعنی قبلِ غروبِ شمس (یعنی جمعہ کے دن مغرب سے ذرا پہلے)کہ اکثر اقوال میں ساعتِ مرجُوَّہ وہی ہے (یعنی جمعہ کی وہ ساعت جس میں قبولیتِ دعا کی اُمید زیادہ ہے)۔۔۔۔۔۔ روز چار شنبہ (بدھ) ظہر وعصر کے درمیان۔(فضائل دعا، صفحہ120/115، مکتبۃ المدینہ، کراچی)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم