کرسی پر بیٹھ کر اشارے سے سجدہ تلاوت ادا کرنے کا حکم؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ جو شخص  زمین پر سجدہ ادا کرنے پرقادر نہ ہوتو کیاوہ سجدہ تلاوت کرسی  پر بیٹھ کر اشارے سے ادا  کرسکتا  ہے ؟

جواب: پوچھی گئی صورت میں اگرآیت سجدہ پڑھنے  والا شخص  سجدہ حقیقی (زمین پر یا زمین سے بلند 9 انچ اونچی کسی سخت چیز )پر  قادر نہیں تووہ  کرسی  پر بیٹھ کر اشارے سے سجدہ  ٔ تلاوت  کرسکتا ہے ۔

   بہار شریعت،سجدہ  تلاوت کے باب  میں ہے :’’مرض کی حالت  میں اشارہ سے بھی سجدہ ادا  ہوجائے گا ‘‘۔(بہار  شریعت،جلد:1،صفحہ:738،مطبوعہ مکتبۃ المدینہ )

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

(دعوت اسلامی)

صاحب ترتیب نے قضا نماز سے پہلے بھولے سے وقتی نماز پڑھ لی تو؟

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے