کیا ٹانگوں سے معذور پر جماعت واجب ہے؟

سوال:  کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ میں ٹانگوں سے معذور ہوں ، مجھے عموماً کوئی گود میں اٹھا کر مسجد میں لاتا ہے اور میں باجماعت نماز ادا کرتا ہوں ، اگر کوئی نہ ہو تو میں بیٹھ کر ہاتھوں کو پاؤں پر رکھ کر پاؤں کے ذریعےچل کر آتا ہوں، چار منزلیں اترنے میں مجھے بہت تکلیف ہوتی ہے ، کیا مذکورہ صورتِ حال میں مجھ پر جماعت واجب ہے؟

 
 

جواب:  ممکنہ صورت میں آپ کو چاہیے کہ آپ مسجد میں آ کر نمازیں باجماعت ادا کریں کہ جماعت سے نماز پڑھنے کے بہت فضائل ہیں بلکہ حدیث پاک میں یہاں تک ارشاد فرمایا کہ اگر پیچھے رہ جانے والے کو پتہ چل جائے کہ جماعت کے لیے آنے میں اس کے لیے کتنا اجر ہے تو وہ گھسٹتا ہوا بھی آتا البتہ صورتِ مسئولہ میں آپ پر جماعت واجب نہیں ۔

وَاللہُ اَعْلَمُعَزَّوَجَلَّوَرَسُوْلُہ اَعْلَمصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

(دعوت اسلامی)

 

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے