کسی رکعت میں تین سجدے کر لیے اور آخر میں سجدہ سہو کر لیا، تو کیا نماز ہو جائے گی ؟

سوال: اگر کسی رکعت میں تین سجدے کر لیے اور آخر میں سجدہ سہو کر لیا، تو نماز ہو جائے گی؟

جواب:   اگر کسی نے بھولے سے  ایک رکعت میں تین سجدے کر لئے،  تو اس پر لازم  ہے کہ آخر میں سجدہ سہو کرے ، اگر سجدہ سہو کر لے گا، تو نماز درست  ہو جائے گی ، لیکن اگر سجدہ سہو نہ کیا، تو نماز واجب الاعادہ ہو جائے گی ۔اسی طرح اگر جان بوجھ کر تین سجدے کئے، تو نماز واجب الاعادہ ہو  گی، اس صورت میں سجدہ سہو کفایت نہیں کرے گا۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

(دعوت اسلامی)

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے