سوال: کسی کوخوش کرنے کے لئے جھوٹ بولناکیساہے؟
جواب: جھوٹ بولنا سخت ناجائزوگناہ ہے اگرچہ کسی کو خوش کرنے کے لئے ہی کیوں نہ بولاجائے کہ امام احمد و ترمذی و ابو داود و دارمی نے بروایت بہز بن حکیم عن ابیہ عن جدہ روایت کی، کہ رسول اﷲصلَّی اللہ تعالٰی علیہ وسلَّم نے فرمایا:”ہلاکت ہے اس کے لیے جوبات کرتاہے اور لوگو ں کوہنسانے کے لیے جھوٹ بولتاہے،اس کے لیے ہلاکت ہے،اس کے لیے ہلاکت ہے۔”(”سنن الترمذي”،کتاب الزھد، باب ماجاء من تکلم بالکلمۃ لیضحک الناس،الحدیث:۲۳۲۲،ج۴،ص۱۴۲)