خریدی ہوئی قربانی کو بیچنا کیسا

سوال:ہمارے والدصاحب غنی ہیں ان  پر قربانی واجب ہے انہوں نے قربانی کے لیے ایک بہت پیاراجانورخریدا،گھرلے آئےلیکن ہمارے ایک پڑوسی ہیں،انہیں وہ پسندآگیاوہ کہتے ہیں کہ یہ آپ مجھے بیچ دیں اوراپنے لیے دوسراخریدلیں ،کیاوہ جانورہم انہیں بیچ سکتےہیں ،انہیں بیچنے پرہمیں کچھ نفع بھی مل جائے گا؟

جواب:غنی نے قربانی کی نیت سےجوجانورخریدااگروہ اسے بیچتاہے اوراس کی قیمت میں سے کچھ رقم کم کرکے      بقیہ کا دوسراجانورخرید ے،تو بیچنا ناجائز ہو اوراس پریہ گنہگار بھی ہوگا، اور  بچائی ہوئی رقم  صدقہ کرنالازم ہوگااوراگراسے بیچ کر اس کی مثل دوسرا جانور لاناچاہتا ہو،تو بھی بیچنامکروہ تحریمی  وگناہ ہے، ہاں  اگر اس سے بہتر جانورلاناچاہتا ہو،تو بیچناجائزہے۔

     

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے