کھانے کا وضو کرنے کے لیے معتکف کا وضو خانے جا نا

سوال:     کیا آخری عشرے کے اعتکاف میں کوئی شخص  کھانے کا وضو کرنے کے لیے یا اسی طرح  کسی کام کے لیے وضو خانے جا سکتا ہے ؟

جواب:   عموماً مسجد کے وضو خانے فنائے مسجد میں ہوتے ہیں اور وہاں جانے کے لئے خارج مسجد میں نہیں جانا پڑتا، ایسی صورت میں بلا ضرورت شرعی فنائے مسجد  میں جانے سے معتکف  کا اعتکاف نہیں ٹوٹتا،لہٰذا اگر یہی صورت ہو تو معتکف وہاں  کھانے کا وضو کرنے یا بغیر ضرورت بھی کسی کام کے لیے جا سکتا ہے، اس کا اعتکاف نہیں ٹوٹے گا، البتہ اگر وضو خانے خارج مسجد میں ہوں یا  وہاں جانے کے لئے خارج مسجد سے ہو کر جانا پڑتا ہے، تو بغیر  ضرورت شرعی وہاں جانے سے اعتکاف ٹوٹ جائے  گا، اور کھانے کا وضو کرنے کے لیے جانا ضرورت شرعی کے تحت داخل نہیں ہے، اس کے لیے مسجد کے اندر ہی کسی چھوٹے برتن وغیرہ میں ہاتھ دھوئے جا سکتے ہیں۔

   نوٹ : (اصلِ مسجدیعنی وہ جگہ جو نماز پڑھنے کے لئے خاص کرکے وقف ہوتی ہے، اس سے متصل وقف جگہ جو ضرویات و مصالحِ مسجد کے لئے ہوتی ہے ، اسے فنائے مسجد کہا جاتا ہے)

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

(دعوت اسلامی)

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے